ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی وزرا کمیٹی کا پہلا اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)2018 کے سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹوں کی خریداری کی ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی وزرا کمیٹی کا پہلا اجلاس طلب کر لیا گیا، تین وزرا پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے طلب کیا گیاہے، اجلاس میں فواد چودھری، شیریں مزاری اور شہزاد اکبر شریک ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک روز قبل ہی کمیٹی تشکیل دی تھی ،کمیٹی کی سفارشات پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے سمیت فوجداری مقدمات درج ہوسکیں گے،ایم پی ایز سے رقم لیتے ویڈیو سمیت دیگر شواہد کا جائزہ لیا جائے گا، کمیٹی سکینڈل میں ملوث ایم پی ایز سے تحقیقات کرنے کا طریقہ کار طے کرے گی۔
تین رکنی وزرا کمیٹی کے اجلاس میں ٹی او آرز طے کئے جائیں گے،کمیٹی ایف آئی اے، آئی بی اور اینٹی کرپشن کی معاونت لے گی، کمیٹی ایک ماہ میں تحقیقات رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔
کون کون سینیٹر بنا، کس کس نے رقم لی، معاملے کو تحقیقات کی بنیاد پر دیکھا جائے گا، پیسے دینے والا کون تھا، جرم میں ملوث تمام نام سامنے لائے جائیں گے ،بیان ریکارڈ کرنے کیلئے ایم پی ایز کی کمیٹی کے سامنے طلبی بھی ہوگی ۔