چیئرمین براڈشیٹ کمیشن شیخ عظمت سعید کی تقرری کیخلاف درخواست مسترد

Feb 12, 2021 | 22:37:PM
چیئرمین براڈشیٹ کمیشن شیخ عظمت سعید کی تقرری کیخلاف درخواست مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین براڈشیٹ کمیشن جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کی تقرری کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کردی گئی،اسلام آبادہائیکورٹ نے درخواست گزار کی 7 ججوں کے سامنے مقدمہ سماعت کیلئے مقرر نہ کرنے اورمن پسند عدالت میں مقدمہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا بھی مسترد کردی ۔
عدالت کی جانب سے موقع دیاجانے کے باوجود درخواست گزار نے دلائل نہ دیئے،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔