(ویب رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کم عمر لڑکی سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا، ان کی شادی کی خبر کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہے۔ اس حوالے سے اب عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کی والدہ کا بیان سامنے آیا ہے۔
تفیصیلات کے مطابق اپنے داماد ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے بارے میں بتاتے ہوئے سیدہ دانیہ شاہ کی والدہ کا کہناتھا کہ ان کے خاوند پیر ہیں اور پیری مریدی کی وجہ سے عامر لیاقت کا ہم سے رابطہ ہوا تھا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ دونوں کو خوش رکھے اور انہیں بے بہا خوشیاں دے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکنِ قومی اسمبلی، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا جس میں ان کے ہمراہ سیدہ دانیہ شاہ بھی موجود ہیں۔49 سالہ عامر لیاقت نے بتایا کہ وہ گزشتہ شب سیدہ دانیہ شاہ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ان کی نئی اہلیہ کی عمر 18 برس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’کتے تیتھوں اتے‘دل چیرنے والا منظر، سب چلے گئے ریان کا ساتھی کتا قبر پر نظریں جمائے بیٹھا رہا