سکولوں پر بڑی پابندی عائد

Feb 12, 2022 | 09:24:AM

(24نیوز)پرائیوٹ سکولوں میں مختلف سرگرمیوں کیلئے لاوڈ سپیکر استعمال کرنے پر پابندی عائد، سکولوں میں اونچی آواز کرنے پر لاوڈ سپیکر ضبط کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 پنجاب ایجوکیشن اتھارٹیز کو ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2015 پر ہر صورت عملدرآمد کروانے کا حکم جاری کردیا گیا۔ مراسلے کے مطابق اونچا لاوڈ سپیکر شور پیدا کرتا ہے اور اس سے انسانی صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں، ایسی کوئی بھی سرگرمی جو انسانی صحت کیلئے سومند نہ ہو اس کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی۔

سکولوں میں اونچی آواز میں لاوڈ سپیکر لگانا ساونڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ سکولوں میں لاوڈ سپیکر کا استعمال روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، ایجوکیشن اتھارٹیز ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے حوالے سے نجی سکولوں کو آگاہی لیٹر جاری کریں گی۔ احکامات کی خلاف ورزی پر ساونڈ سسٹم ایکٹ 2015 کے تحت متعلقہ سکولوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ 
 یہ بھی پڑھیںوائیٹننگ انجکشنز بارے  اداکارہ حرامانی نے  آخر کار خاموشی توڑ دی 

مزیدخبریں