(24 نیوز)پی ایس ایل کے ساتویں 7 کے دوسرے مرحلے میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اوراسلام آباد یونائیٹڈ میں مقابلہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل 7 میں کھیلے گئے آخری میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 43 رنز سے شکست دی تھی۔
پی ایس ایل میں اب تک دونوں ٹیمیں 14 بار آمنے سامنے آئی ہیں۔ 7 میچوں میں اسلام آباد کی ٹیم فاتح رہے جب کہ 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں پر بڑی پابندی عائد
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی اب تک 5 میچ کھیلے ہیں، تین میچوں میں کوئٹہ کو شکست ہوئی جب کہ ایک دو میں کامیابی ملی، پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ کا چوتھا نمبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت کی ٹک ٹاکر دانیہ سے خفیہ شادی۔۔ نکاح کن شرائط پر ہوا؟
پی ایس ایل 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 میچ کھیلے ہیں، دو میچ میں اسے شکست ہوئی جب کہ تین میں کامیابی ملی، پوائنٹس ٹیبل پر ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔