غیر ملکی باشندے کی لڑکی سے زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے لڑکی سے زیادتی کے الزام میں چینی باشندے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم امپورٹ ایکسپورٹ کا کام کرتا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں لڑکی سے زیادتی کرنیوالا چینی باشندہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف دو الگ الگ مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملزم کا امپورٹ ایکسپورٹ کا کام ہے۔ مدعیہ ملزم کے دفتر میں دو سال سے کام کررہی تھی، مدعیہ بقایا جات لینے کے لئے گزشتہ رات ملزم کے گھر گئی تو اُس نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تھانہ کوہسار پولیس نے غیر ملکی لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے غیر ملکی ملزم Caowei کو گرفتار کر لیا۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) February 11, 2022
پولیس کے چھاپہ مارنے پر گھر سے اسلحہ وایمونیشن برآمد۔ دو الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔#IslamabadPolice pic.twitter.com/d06gJ2tg3Z
ملزم کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران پولیس نے بغیر لائسنس کے کلاشنکوفیں، رائفلیں، پسٹل اور سینکڑوں روند کرلئے، مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گینگ ریپ کا شکار بہن کیساتھ بھائی نے ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے