غیر ملکی باشندے کی لڑکی سے زیادتی

Feb 12, 2022 | 10:01:AM

(ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے لڑکی سے زیادتی کے الزام میں چینی باشندے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔  ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم امپورٹ ایکسپورٹ کا کام کرتا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد میں لڑکی سے زیادتی کرنیوالا چینی باشندہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف دو الگ الگ مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملزم کا امپورٹ ایکسپورٹ کا کام ہے۔ مدعیہ ملزم کے دفتر میں دو سال سے کام کررہی تھی، مدعیہ بقایا جات لینے کے لئے گزشتہ رات ملزم کے گھر گئی تو اُس نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ملزم کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران پولیس نے بغیر لائسنس کے کلاشنکوفیں، رائفلیں، پسٹل اور سینکڑوں روند کرلئے، مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گینگ ریپ کا شکار بہن کیساتھ بھائی نے ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے
 

مزیدخبریں