بھارت میں حجاب پر پابندی۔۔۔امریکا نےبھی آواز اٹھا دی 

Feb 12, 2022 | 10:20:AM
بھارت ، امریکا آواز
کیپشن: بھارت میں حجا کیخلاف احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کے تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی کیخلاف امریکا بھی میدان میں آگیا۔امریکا نے بھارت میں حجاب پر پابندی کومذہبی آزادی کی خلاف ورزی قراردے دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کے مذہبی آزادی سے متعلق ادارے کے اعلی عہدیدار راشد حسین نے بھارت میں حجاب پر پابندی کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے لکھا کہ مذہبی آزادی میں لباس کے انتخاب کی آزادی بھی شامل ہے۔ بھارتی ریاست کرناٹک میں طالبات پرحجاب پہننے پرپابندی عائد کرنا مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اورلڑکیوں کوزبردستی لباس کے انتخاب پرمجبورکرناانہیں پیچھے دھکیلنے کے مترادف ہے۔


واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں کالجز میں حجاب پر پہننے پر پابندی عائد کردی گئی جس کی وجہ سے بھارت میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔دنیا بھر سے حجاب پر پابندی کیخلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:ہائیکورٹ کا حجاب پر پابندی کا فیصلہ ۔۔۔بھارتی طالبات کا پھرسپریم کورٹ سے رجوع