خاتون ٹیچر نے اپنے ہی سٹوڈنٹ سے شادی کرلی 

Feb 12, 2022 | 11:49:AM

(24 نیوز)خیرپور کی ٹیچر کے اغوا کا ڈراپ سین ،اپنے ہی طالبعلم سے عدالت میں شادی کرلی ،ویڈیو پیغام میں دونوں نے پولیس اور انتظامیہ سے تحفظ کی اپیل کردی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق گمنٹ میں واقع نجی سکول میں خاتون ٹیچر نے نہم جماعت کے طالبعلم شاہ زیب کیساتھ شادی کرلی،خاتون ٹیچر کی عمر 23 اور لڑکے کی 20 سال ہے ،لڑکی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ کسی نے اغوا نہیں کیا پسند سے شادی کی ۔
واضح رہے کہ 24 جنوری سے لاپتہ ٹیچر کے اغوا کا مقدمہ گمبٹ میں درج تھا،سکول سے نویں جماعت کا طالبعلم بھی اسی روز سے غائب تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:ٹریفک چالان کے حوالے سے عوام کی بڑی مشکل حل

ذرائع کا کہنا ہے کہ  لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں طالب علم شاہزیب کے خلاف گمبٹ تھانہ میں اغواء کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:فضائی سفر کرنےوالوں کیلئے انتہائی اہم خبر

مزیدخبریں