(24 نیوز)سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر پوری اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدرآصف زرداری کوٹیلیفون کیا ور ان کی خیریت دریافت کی جب کہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ٹیلیفونک گفتگوکے دوران دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف اقدامات پر بات کی۔
آصف زرداری کا اس موقع پرکہنا تھاکہ عدم اعتماد کے معاملے پر پوری اپوزیشن کے ساتھ ہیں جب کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کے اتحادیوں سے بھی جلد رابطے کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ کا نکاح ۔۔خوبصورت تصاویر وائرل
یادرہےکہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پی ڈی ایم نے 23 مارچ کو حکومت مخالف لانگ مارچ کا فیصلہ بھی برقرار رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خاتون ٹیچر کی نویں جماعت کے طالبعلم سے محبت رنگ لے آئی