نوبیاہتا جوڑا عروسی لباس میں پی ایس ایل کا میچ دیکھنے پہنچ گیا

Feb 12, 2022 | 13:19:PM

(ویب ڈیسک)نوبیاہتا جوڑاپی ایس ایل سیون کا میچ دیکھنے عروسی لباس میں ہی کرکٹ سٹیڈیم پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل سیون کے میچز جاری ہیں ۔میچ کے دوران تماشائیوں میں موجود میں عروسی لباس میں ملبوس نوبیاہتا جوڑا توجہ کا مرکز بن گیا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز اور قلندرز کے میچ کھیلاجارہا تھا جسے دیکھنے کیلئے نوبیاہتا جوڑا پہنچاتھا ۔نوبیاہتا جوڑے نے لوگوں کی خوب توجہ سمیٹی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب لاہور قلندرز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا اور اب تک ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہنے والی ٹیم ملتان سلطانز کو 52 رنز سے شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی کے بھائی نے شادی سے متعلق اہم بیان دیدیا

مزیدخبریں