پولیس کی گاڑی پر ٹک ٹاک بنانا لڑکی کو مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے شہر دیپالپور میں لڑکی کو پولیس موبائل کے اوپر بیٹھ کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا،پولیس کی گاڑی پر سنیک ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں ٹک ٹاکرلڑکی کو گرفتار کرلیا گیا۔
ٹک ٹاک اور سنیک ویڈیو ایپ پر ویڈیو بنانے کا جنون بے قابو ، اوکاڑہ میں لڑکی نےپولیس وین پر بیٹھ کر فحش گانے پر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔
لیں جی مدینہ کی ریاست پاکستان کے اندرضلع اوکاڑہ کی پنجاب پولیس کی گاڑیاں کنجر خانوں کے لیے وقف۔
— Allah Ditta (@AllahDittaad54) February 10, 2022
جبکہ ملک کے اغیار میں بیٹیاں پردے کے لیے جنگ لڑ رہی ہیں۔
حقیقت میں ہم پاکستانی بے غیرت ہوچکے ہیں۔ pic.twitter.com/GmM439h1rc
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان لڑکی پولیس موبائل وین کے بونٹ پر بیٹھی تھی جس کے پس منظر میں ایک فحش گانا چل رہا تھا۔ پولیس نے لڑکی کو تو گرفتار کر لیا لیکن پولیس وین کے استعمال کی اجازت دینے والوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: گینگ ریپ کا شکار بہن کیساتھ بھائی نے ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے