عامر لیاقت نے اپنے بچوں سے متعلق کیا کہا۔۔؟ اہم خبر جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بچے ماں باپ کے لیے جیتے ہیں اور ماں باپ ان کے لیے جیتے ہیں، بچے اگر ماں باپ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلیں تو اللہ تعالیٰ قبول نہیں کرتا۔
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے حال ہی میں اپنی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ کے ہمراہ ٹی وی پروگرام میں شرکت کی اوراپنے بچوں دعا اور احمد کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا ۔
عامر لیاقت نے کہا کہ میں اپنے بچوں سے بہت محبت کرتا ہوں، مجھے اس بات کی تکلیف اور دکھ ہے، بس اللہ پاک ان پر اپنا رحم فرمائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچے ماں باپ کے لیے جیتے ہیں اور ماں باپ ان کے لیے جیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ کا نکاح ۔۔خوبصورت تصاویر وائرل
View this post on Instagram
معروف اینکر کہنا تھا کہ بچوں کو بہت یاد کرتا ہوں، اگر وہ بات کرتے ہیں تو بات بھی کرلیتا ہوں، اگر نہیں کرتے تو نہیں کرتا۔
یہ بھی پڑھیں:خاتون ٹیچر کی نویں جماعت کے طالبعلم سے محبت رنگ لے آئی
واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال سے دو بچے دعا اور احمد ہیں۔