آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کی نیلامی ۔۔۔مہنگاترین کھلاڑی کون؟؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آئی پی ایل کے 15ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی شروع ہوگئی ہے۔ بنگلور میں 2 روزہ آئی پی ایل میگا نیلامی 2022 میں مجموعی طور پر 590 کھلاڑی قسمت آزمائی کرتے نظر آرہے ہیں۔ آئی پی ایل 2022 میگا آکشن کے لئے مجموعی طور پر 1214 کھلاڑیوں نے خود کو رجسٹر کرایا تھا۔پہلے دن 161 کھلاڑیوں کی بولی لگائی جارہی ہے کئی کھلاڑیوں کی بولی لگائی گئی ہے ۔ایشان کشن آئی پی ایل کے سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں جو 15.25 کروڑ بھارتی روپے میں ممبئی انڈینز نے خریدا۔جبکہ دیپک چاہر کو چنئی سپر کنگز نے 14 کروڑ روپے میں اور شریاس ایئر کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 12.25 کروڑ روپے میں خریدا۔تیز گیند باز اویش خان کو لکھنو سپر جائنٹس نے 10 کروڑ روپے میں خریدا۔باقی کھلاڑیوں میں
شریاس آئیر 12.25 کروڑ (کولکتہ نائٹ رائیڈرز)
کاگیسو ربادا - 9.25 کروڑ (پنجاب کنگز)
شیکھر دھون – 8.25 کروڑ (پنجاب کنگز)
ٹرینٹ بولٹ – 8 کروڑ (راجستھان رائلز)
پیٹ کمنز – 7.25 کروڑ (کولکتہ نائٹ رائیڈرز)
فاف ڈو پلیسس – 7 کروڑ (رائل چیلنجرز بنگلور)
کوئنٹن ڈی کاک – 6.75 کروڑ (لکھنوسپر جائنٹس)
محمد شامی – 6.25 کروڑ (گجرات ٹائٹنز)
ڈیوڈ وارنر – 6.25 کروڑ (دہلی کیپٹلز)
روی چندرن اشون – 5 کروڑ (راجستھان رائلز)
نتیش رانا آل راو¿نڈر۔8کروڑ(کولکتہ نائٹ رائڈرز )
ہرشل پٹیل ۔10کروڑ 75لاکھ(رائل چیلنجرز بنگلور)
وینندو ہسرنگا ۔10کروڑ 75لاکھ(رائل چیلنجرز بنگلور)
جیسن ہولڈر۔8کروڑ 75لاکھ لکھنو¿ سپر جائنٹس
شمرون ہیٹمائر۔8کروڑ 50لاکھ(راجستھان رائلز)
ٹرینٹ بولٹ ۔8کروڑ(راجستھان رائلز)
شامل ہیں
اس مرتبہ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینس، چنئی سپر کنگس، رائل چیلنجرس بنگلور، سن رائزرس حیدرآباد، راجستھان رائلس، پنجاب کنگس، کولکاتہ نائٹ رائیڈرس، دہلی کیپٹلس، لکھنو سپرجائنٹس اور گجرات ٹائٹنس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نوبیاہتا جوڑا عروسی لباس میں پی ایس ایل کا میچ دیکھنے پہنچ گیا