سرمیں کیل کس نے ٹھوکی..؟ متاثرہ خاتون نے ایسا بیان دیا کہ سب دنگ رہ گئے

Feb 12, 2022 | 15:52:PM

(24نیوز)صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور میں خاتون کے سر میں مبینہ کیل لگنے کے معاملے میں پولیس کو خاتون  کا تحریری بیان موصول ہو گیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون نے اپنے تحریری بیان میں کہاہے کہ گھر میں کام کاج کے دوران جنات کی آمد ہوئی،  مجھے جنات کے اثرات کی شکایت ہے، متاثرہ خاتون کاکہناہے کہ  کمرے کے سامنے گری تومیرے سر میں کیل داخل ہوئی اور زخمی ہوگئی ،متاثرہ خاتون نے کیل لگنے کی ذمہ داری جنات پر ڈالتے ہوئے لکھا کہ کسی شخص نے میرے سر میں کیل نہیں ٹھونکی ،  کسی کےخلاف کوئی  کارروائی کامطالبہ نہیں کرتی۔

  قبل ازیں متاثرہ خاتون کے شوہر نے بھی   کیل ٹھونکنے کی ذمہ داری جنات پر ڈال دی  تھی۔ متاثرہ خاتون کے شوہر صابر کے مطابق اس کی بیوی کے سر میں کیل جنات نے ٹھوکا ، شوہر نے بتایا کہ  میں گھر پر موجود نہیں تھا جب آیا تو بیوی کے سر میں کیل تھی، انہوں نے مزید بتایا کہ بیوی کو متعدد بار ڈاکٹروں کے پاس لے کر گیا لیکن مسئلہ جنات کا ہے، اس سے پہلے بھی جنات نے تیسری منزل سے میری اہلیہ کو نیچے پھینک دیا تھا۔صابر نے کہا کہ  بیوی نفسیاتی مریضہ ہے ، جس کا علاج  کسی پیر یا عامل سے نہیں  ڈاکٹروں سے کرارہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: انڈین گانے پر عامر لیاقت کی نئی دلہن کیساتھ ایک اور ویڈیو وائرل

مزیدخبریں