(ویب ڈیسک)سابق پاکستانی کرکٹر اور پاکستان کے مایہ ناز بلے باز شاہد آفریدی جو کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز کی جانب سے پی ایس ایل کھیل رہے ہیں ۔لاہور میں ایک ہوٹل کی ویڈیو شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں وہ ہوٹل کے سوئمنگ پول پر بیٹھے ہیں جبکہ ان کی چھوٹی بیٹی انہیں ہوٹل کی کھڑکی سے دیکھ رہی ہے مگر کوروناپروکولز کی وجہ سے وہ انہیں مل نہیں سکتے ۔
شاہدآفریدی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا شاہد آفریدی نے لکھا کہ مجھے چھوٹی بیٹی کی بہت یاد آ رہی ہے جو اسی ہوٹل میں موجود ہے لیکن کورونا وائرس پروٹوکولز کے باعث میں ان سے نہیں مل سکتا۔‘شاہد آفریدی نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ’شہزادی میں آپ سے جلد ملوں گا۔‘
شاہد آفرید ی کی ویڈیو پرسوشل میڈیا صارفین نے باپ اور بیٹی کے خوبصورت رشتے پر تبصرے کیے۔کئی صارفین نے وبا کے جلد ختم ہونے کی دعائیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی ۔۔۔کونسا کھلاڑی کتنے میں نیلام ہوا؟؟