عالمی اداروں سے قرضے مانگنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے، شوکت ترین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام سے نکلنا ہوگا،آئے روز عالمی اداروں سے قرضے مانگنے پڑتے ہیں ، یہ ختم ہونا چاہئے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئیے شوکت ترین نے کہاکہ پاکستانیوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے لیکن لیول پلیئنگ فیلڈ ہی نہیں ہے،ان کاکہناتھا کہ ہم نے سوچ سمجھ کر رولز بنائے ہیں ، رولز کا اطلاق ایک طریقے سے نہیں ہوتا۔وزیر خزانہ نے کہاکہ 38 ملین گھرانوں میں سے صرف2 ملین گھرانے ٹیکس دیتے ہیں ، ہمارے پاس ساراڈیٹا آچکا ہے،اب کوئی مشکل نہیں ہو گی ،اگرآپ ڈیٹا سے اتفاق کرینگے تو ٹیکس دینگے ورنہ چیلنج کر سکتے ہیں ،ان کاکہناتھا کہ ٹیکس کے رولز جو پہلے بنے ہوئے ہیں انہیں ٹھیک کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی کی شادی ، بھائی نے بڑا بیان دیدیا