دوسری شادی کی خاطر انوکھا قتل، بیوی کا باربی کیو بنا کر کھا لیا،پولیس نے کیسے پکڑا ؟ 

Feb 12, 2022 | 18:04:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)برازیل میں ایک شخص اپنی بیوی کا بار بی کیو بنا کر کھا لیا ۔ سننے میں تھوڑا عجیب ہے ، مگر یہی سچ ہے ۔وہ شخص  کسی اور خاتون کے عشق میں پڑ گیا تھا اور اب اسی سے شادی کرنا چاہتا تھا ، لیکن راستے میں بیوی روڑا بن رہی تھی ، لہذا وہ اپنی بیوی کو کھا کر پچا گیا اور دوسری شادی کرلی ۔

بھارتی ایک نجی ٹی وی کے ویب رپورٹ کےمطابق برازیل کے59 سالہ نے مورو پہلے بیوی کو قتل کیا  پھر جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے جسم کے اعضا کو بھٹی میں پکایا اور پلیٹ میں سجاکر تسلی سے بیوی کے گوشت کا مزہ چکھا ۔ اتنا سب کچھ اس نے اس لئے کیا تاکہ پولیس کو اس کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہ ملے اور وہ اپنی نئی بیوی کے ساتھ خوشی خوشی رہ سکے ۔ برازیل کے مورو نام کے شخص نے اس خوفناک جرم کو انجام دیا ۔ مورو  کو اپنی بیوی کلاڈیٹے ے کوئی پریشانی نہیں تھی ۔ دونوں نے طویل عرصہ تک ایک دوسرے کا ساتھ دیا ، لیکن جب مورو کی زندگی میں کوئی اور آگئی تو اس کو اپنی بیوی سے پریشانی ہونے لگی ۔ وہ دوسری خاتون سے شادی کرنے کیلئے بے چین ہوگیا ، مگر پہلی بیوی کے رہتے ہوئے ایسا نہیں کر پارہا تھا ۔ وہ اس کے راستے کا روڑا تھا ، لہذا اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ حالانکہ بیوی کے لاپتہ ہونے پر اس کی تلاش کی گئی اور اس کے گھر کے پاس ہی اس کے کچھ باقیات مل گئے ، جس کے بعد پولیس نے مورو کو گرفتار کرلیا ۔یہ لرزہ خیز واردات جنوری 2017 کو انجام دی گئی تھی ۔ مورو پولیس کو چکمہ دے کر جیل سے فرار ہوگیا تھا، اسکو 21 سال جیل کی سزا سنائی گئی تھی ، مگر اس کو تو دوسری شادی بھی کرنی تھی ، اس لئے وہ جیل سے فرار ہوگیا اور دوسری شادی کرلی ۔ پولیس نے پانچ سال بعد اب برازیلیائی ریاست ماٹو گریسو ڈو سولو کے کورومبا سے اس خوفناک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی کے بھائی نے شادی سے متعلق اہم بیان دیدیا

مزیدخبریں