(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی چودھری برادران سے ملاقات طے پا گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر ن لیگ اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف آج چودھری برادران کے گھر پہنچیں گے ،شہبازشریف چودھری شجاعت سے ان کی خیریت دریافت کریں گے ،شہبازشریف کی چودھری برادران سے 14 سال بعد رہائشگاہ پر ملاقات ہو گی ،ذرائع کے مطابق شہبازشریف اور چودھری برادران ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا،ذرائع کامزید کہناہے کہ شہبازشریف حکومت کیخلاف عدم اعتماد پر چودھری برادران کا تعاون مانگیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: سرمیں کیل کس نے ٹھوکی..؟ متاثرہ خاتون نے ایسا بیان دیا کہ سب دنگ رہ گئے