وزیر اعظم کارکردگی سے مطمئن نہیں تو ہم گھر چلے جائیں گے,شوکت ترین صحافی کے سوال پر غصے میں آگئے

Feb 12, 2022 | 18:31:PM

(24 نیوز) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہماری کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں تو ہم گھر چلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک تقریب کے دوران وزیر خزانہ شوکت ترین سے میڈیا نے سوال کیا کہ حکومت کے تین وزیر خزانہ اب تک جا چکے ہیں اور وزیر اعظم کے ایوارڈ فہرست میں آپ ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہیں ،اگر حکومت آپ کی کارکردگی سے مطمن نہیں تو کیا آپ چلیں جائیں گے ؟۔ جس پر شوکت ترین نے تلخ انداز میں کہا کہ ’چلیں جائیں گے یار‘ ۔

یہ بھی پڑھیں: دوسری شادی کی خاطر انوکھا قتل، بیوی کا باربی کیو بنا کر کھا لیا،پولیس نے کیسے پکڑا ؟

مزیدخبریں