مولانا فضل الرحمان کی چودھری برادران سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی چودھری برادران سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ٹو دی پوائنٹ ایجنڈا چودھری برادران کے سامنے رکھتے ہوئے کہاکہ دھرنے کے دوران جو امانت آپ کے پاس رکھوائی تھی وہ واپس لینے کا وقت آگیا،پی ڈی ایم اور اپوزیشن کی مشاورت کے 2 دن بعد اتحادیوں سے رابطے کریں گے ،تحریک عدم اعتماد پر ق لیگ کا تعاون درکار ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ ہمارے لئے قابل محترم ہیں، آپ مایوس نہیں ہونگے ، مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ کل شہباز شریف سے ملاقات کی وہاں بھی آپکاذکر خیر ہوا،اس پر چودھری پرویز الٰہی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا مولانا آپ بے فکر رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی سیاست میں بڑی ہلچل، شہباز شریف کی چودھری برادران سے ملاقات طے