پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات ن لیگ میں شامل، عمران خان پر بڑا الزام عائد کردیا

Feb 12, 2022 | 19:45:PM
پاکستان تحریک انصاف، سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد، مسلم لیگ ن، شمولیت اختیار،
کیپشن: احمد جواد کی شہبازشریف کیساتھ تصویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اورمسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا ،اس موقع پر جنرل سیکرٹری ن لیگ احسن اقبال بھی موجودتھے۔
احمد جواد کاکہناتھا کہ عمران نیازی نے ان جیسے ہزاروں افراد سے دھوکہ کیا جو خلوص نیت کے ساتھ نیا پاکستان کے نعرے کے فریب میں آئے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی سیاست میں بڑی ہلچل، شہباز شریف کی چودھری برادران سے ملاقات طے