(ایس ایم عتیق شاہ بخاری)بالی ووڈ اداکار پران کی آج 102ویں سالگرہ ہے ۔ پران نے 50 اور 70 کی دہائی کے دوران فلم انڈسٹری میں ولن کے کردار کو بام عروج تک پہنچایا۔ انکے ادا کئے ہوئے ڈائیلاگ زبان زد عام تھے۔
تفصیلات کے مطابق ادکار پران کا پورا نام پران کشن سکند تھ،ا ان کی پیدائش 12فروری 1920کو پرانی دہلی کے ایک علاقے بلیماران کے ایک خوشحال پنجابی گھرانے میں ہوئی تھی۔ان کے والد کیول کرشن سکند سول انجینئر تھے اور سرکاری ٹھیکے لیا کرتے تھے۔ان کی ماں کا نام رامیشوری تھا۔تعلیم کے شعبے میں پران نے بڑی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، وہ بچپن سے ہی ماہر ریاضی تھے اور اس مضمون میں خاص مہارت رکھتے تھے۔رام پور کے حامد سکول سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ دہلی میں بطور پروفیشنل فوٹوگرافر کام کرنے لگے تھے۔اسی دوران پران کی ملاقات لاہور کے مشہور اسکرپٹ رائٹرولی محمد سے ہوئی۔ولی محمد نے پران کی صورت دیکھ کر انہیں فلموں میں کام کرنے کا مشورہ دیا ۔پران نے اس وقت ولی محمد کے مشورے پر توجہ نہیں دی لیکن ان کے بار بار کہنے پر وہ تیار ہو گئے۔ فلموں میں کام شروع کرنے کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
پران نے متعدد فلموں میں لافانی کردار ادا کئے ، انہوں نے زنجیر، ڈان، امر اکبر انتھونتی، بوبی، کالیا، دنیا، مدھو متی، اپکار ، گمنام، نصیب، کشمیر کی کلی ، خاندان اور دو بدن جیسی مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔وہ بھارتی سنیما کی تاریخ کے انتہائی کامیاب اور قابل احترام تجربہ کار اداکاروں میں سے ایک رہے ۔ اداکار پران کا انتقال ممبئی میں 12جولائی 2013 کو ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: آ گ کیوں تاپتی ہو پورے کپڑے پہنو، نیہا ملک کی تازہ تصاویر پر مداحوں کا کرارا جواب