(مانیٹرنگ ڈیسک)افریقی ملک مصر میں ایک گھریلو خاتون کو اس کے شوہر نے "شیطانی" منصوبے کے تحت موت کی نیند سلا کر 7 روز تک گھر کے کمرے میں اس کی لاش کو مدفون رکھا۔مجرم نے تین خواتین سے شادی کر رکھی ہے۔
العریبہ ٹی وی کے مطابق مصری پولیس نے الزینیہ شہر میں پیش آنے والے اس بھیانک جرم کی تفصیلات سے پردہ اٹھایا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق شقی القلب شوہر نے اپنی بیوی کو گھر کے اندر بھوکا پیاسا حبسِ بے جا میں رکھا۔ اس کے بعد بیوی کی لاش دفن کر کے خاندان والوں کو اسکے لا پتہ ہونے کی اطلاع دی۔پولیس کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ مجرم نے تین خواتین سے شادی کر رکھی ہے۔ اس نے گھریلو اختلافات کے سبب بیوی کو گھر کے اندر جبری قید کر دیا۔ خاتون سے اس آدمی کا ایک چار سالہ بچہ بھی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ شخص ہمیشہ اپنی اس بیوی کے ساتھ مار پیٹ کیا کرتا تھا اور اسے بھوکا پیاسا چھوڑ دیتا تھا۔تحقیقات میں شوہر نے انکشاف کیا کہ سات روز تک گھر میں بھوکا پیاسا رکھنے پر اس کی بیوی ہلاک ہو گئی۔ اس کے بعد شوہر نے گھر کے اندر گڑھا کھود کر بیوی کو دفن کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آ گ کیوں تاپتی ہو پورے کپڑے پہنو، نیہا ملک کی تازہ تصاویر پر مداحوں کا کرارا جواب