(24 نیوز)مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا نے وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر کہاہے کہ امپائر نیوٹرل ہونے کا زرداری صاحب یا مولانا فضل الرحمن بتا سکتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کامل علی آغاز نے کہاکہ اپوزیشن ملاقاتیں کر رہی ہے لیکن موسم ابھی آبرالود ہے، دو، چار روز میں فضا صاف ہوگی تو سب کو پتہ چل جائے گا،ق لیگ کے سینیٹر نے کہاکہ ریاست عوام اور ملک کا مفاد سوچتی ہے،چودھری برادران وضعدار اور وفا والے اتحادی ہیں،حکومت سے جو تحفظات ہیں اسکا اظہار کرتے رہتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر