بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنا دینگے، آرمی چیف جنرل باجوہ 

Feb 12, 2022 | 22:02:PM

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ جوان اپنی آپریشنل تیاریاں برقرار رکھیں ، بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنا دیں گے ، مقامی آبادی کا تحفظ اور سکیورٹی یقینی بنائیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنجگور کا دورہ کیا اورپورا دن فوجی جوانوں کے ساتھ گزارا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو مقامی کمانڈر نے سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی،آرمی چیف کو خطرات سے نمٹنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردوں کے حملوں کا بہادری سے جواب دینے کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ جوان اپنی آپریشنل تیاریاں برقرار رکھیں ، بلوچستان میں ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنا دیں گے ، مقامی آبادی کا تحفظ اور سکیورٹی یقینی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈین گانے پر عامر لیاقت کی نئی دلہن کیساتھ ایک اور ویڈیو وائرل

مزیدخبریں