مہنگی سیٹلائٹ ڈش اور پانچ بلیاں، ویڈیو نے دھوم مچا دی

Feb 12, 2022 | 22:14:PM

(ایس ایم عتیق شاہ بخاری)کیینڈا کے ایک گھر کی چھت پر نصب سیٹلائٹ ڈش پر پانچ بلیوں نے قبضہ کرلیا، گھر کےمالک بلیوں کے بیٹھنے پر کوئی اعتراض نہیں لیکن انہیں یہ تکلیف ہے کہ انکے بیٹھنے سے سیٹلائٹ ڈش سےنشریات کی وصولی کمزور ہو جاتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا میں البرٹا کے علاقے کیلگری کے رہائشی آرون ٹیلر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر برفیلے موسم میں جدید اور مہنگی سیٹلائٹ ڈش پر بیٹھی ہوئی پانچ بلیوں کی تصویر شئیر کی ہے جو بہت وائرل ہورہی ہے۔آرن ٹیلرے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ایلون مسک کے جدید ’سٹارلنک سیٹلائٹ‘ کی ریسیور ڈش ہے جس کی قیمت 500 ڈالر ہے۔ یعنی جدید ہونے کے علاوہ یہ بہت مہنگی بھی ہے۔ اس حوالے سے بعض لوگوں کی رائے ہے کہ سرد موسم میں ’سٹارلنک سیٹلائٹ ڈش‘ کو گرم رکھنے کا خودکار نظام موجود ہے جو برفباری میں اس پر برف جمنے نہیں دیتا یا پھر جمی ہوئی برف کو پگھلا کر ڈش پر سے ہٹا دیتا ہے۔ اور اسی وجہ سےبلیوں نے سیٹلائٹ ڈش کی اسی گرمی کو محسوس کرتے ہوئے، شدید سردی سے بچنے کےلئے اس پر پناہ لے لی اور آپس میں جڑ کر پانچ بلیاں اس ڈش پر بیٹھ گئیں ہیں اور ایک دوسرے کو حرارت پہنچا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر بڑا ظالم نکلا،بیوی کو7 روز  کمرے میں بھوکا رکھا، مرنے کے بعد کیا چالاکی کی ؟

مزیدخبریں