خاتون نے کپڑے اٹھانے کیلئے اپنے بیٹے کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا، پھر کیا ہوا؟ویڈیو دیکھیں

Feb 12, 2022 | 23:05:PM
خاتون، ساڑھی کی خاطر، بچے کو بیڈ شیٹ، دسویں منزل، بالکونی،
کیپشن: بچہ بیڈ شیٹ سے لٹک رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خاتون نے ساڑھی کی خاطر بچے کو بیڈ شیٹ کے ذریعے دسویں منزل کی بالکونی سے اتاردیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر فرید آباد میں پیش آیا جہاں دسویں منزل پر مقیم ایک خاتون کی ساڑھی نویں منزل کے گھر کی بالکونی میں جاگری تھی، چونکہ یہ گھر کافی عرصے سے بند تھا تو خاتون کو اپنی ساڑھی واپس لینے کیلئے ایک خطرناک ترکیب سوجھی۔خاتون نے انتہائی خطرناک قدم اٹھاتے ہوئے بیڈ شیٹ کے ذریعے اپنے بیٹے کو دسویں منزل سے نویں منزل پر نیچے اتارا اور ساڑھی اٹھوالی۔
رپورٹس کے مطابق خاتون کی اس خطرناک حرکت کی ویڈیو قریبی عمارت میں رہائش پذیر افراد نے بنائی جسے انہوں نے بعد میں سوشل میڈیا پر ڈالا۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے خاتون کی اس حرکت کو بے وقوفی قرار دیا اور انہیں سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خاتون نے ایک ساڑھی کی خاطر بچے کی جان کو خطرے میں ڈال دیا۔

یہ بھی پڑھیں: دوسری شادی کی خاطر انوکھا قتل، بیوی کا باربی کیو بنا کر کھا لیا،پولیس نے کیسے پکڑا ؟