امریکی آبدوز کی روسی پانیوں میں دراندازی ،ماسکو نے فوجی اتاشی کو طلب کرلیا

Feb 12, 2022 | 23:07:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے امریکا کی ایک آبدوز پر بحرالکاہل میں اپنے علاقائی پانیوں میں دراندازی کا الزام عائد کر دیا۔ماسکو میں تعینات امریکا کے فوجی اتاشی کوطلب کرلیا۔

العریبہ ٹی وی چینل نے خبررساں ادارے انٹرفیکس کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی فوج نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے مشرقِ بعید میں اپنے پانیوں میں موجود امریکی آبدوز کو نکالنے کے لئے’’مناسب ذرائع‘‘ کااستعمال کیا ہے جبکہ امریکی آبدوزنےاس سے پہلے علاقے سے نکلنے سے متعلق روس کی درخواست کو نظرانداز کردیا تھا۔روسی فوج کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امریکی آبدوز بحرالکاہل کے جزیرےکریل کے قریب موجود تھی اور اس کا اس وقت پتاچلاتھا جب روسی فوج نے وہاں بحری مشقیں کی ہیں۔اس کے علاوہ خبررساں ادارے ریا کے مطابق روسی وزارت دفاع نے آبدوز کی جانب سے روسی پانیوں کی خلاف ورزی پرماسکو میں تعینات امریکا کے فوجی اتاشی کوطلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  منامہ  میں اسرائیلی افسر کی تعیناتی عالمی اتحاد کے تناظر میں ہوئی، بحرین کا بیان

مزیدخبریں