برطانوی فوج نے روس سے لڑنے سے انکار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)برطانوی فوج نے روس کے سامنے ہاتھ کھڑے کردیے،لڑنے سے انکار کردیا ۔نیٹو کا کہنا ہےکہ برطانوی فوج روس کامقابلہ نہیں کرسکتی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کو اس سال نیٹو ریپڈ ری ایکشن فورس کی کمان سنبھالنا ہے، لیکن نیٹو چاہتا ہے کہ برطانیہ اس سال ریپڈ ری ایکشن فورس کی کمان نہ سنبھالے۔
30 ممالک پر مشتمل سیاسی و عسکری اتحاد نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (NATO)کے مطابق برطانیہ ریپڈ ری ایکشن فورس کے لیے اضافی 5 ہزار اہلکار دینےکی پوزیشن میں نہیں ہے، یوکرین فورس کی تربیت اور اسلحہ فراہمی کے سبب برطانیہ کے پاس وسائل کی کمی ہے اور برطانوی فوج روس کامقابلہ نہیں کرسکتی۔
خیال رہے کہ جرمنی اس وقت نیٹو کی ریپڈ ری ایکشن فورس کی کمان سنبھالے ہوئے ہے، نیٹو چاہتا ہےکہ جرمنی ریپڈ ری ایکشن فورس کی کمان اگلےسال بھی سنبھالے رہے۔