ہر ماہ ایران کو 30ہزار ٹن چاول بھیجنے کا معاہدہ؟

Feb 12, 2023 | 11:05:AM

(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بذریعہ ٹرین ایران کو ہر ماہ 30 ہزار ٹن چاول بھیجنے کا معاہدہ تکمیل کے قریب ہے۔

لاہور میں  خواجہ سعد رفیق کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس کو 120 دن میں اپ گریڈکرنےکا فیصلہ کیا گیا۔ خیبر میل اور جعفر ایکسپریس کی بھی بہتر مینٹیننس کی جائےگی۔

جاری اعلامیے کے مطابق ڈرائی پورٹس آمدن کو 2 ارب روپے تک لے جانے کا ٹاسک دیا گیا ہے، اس کے علاوہ  بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ ہرک برج کی بحالی پر پیشرفت کا جائزہ لینے کا کہا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں :برطانوی فوج نے روس سے لڑنے سے انکار کردیا
اعلامیے میں کہا گیا کہ سبی اور تفتان ریلوے اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن کے لیے پلان تیار کیا جائے، کوئٹہ اور زاہدان کے درمیان فریٹ سفری دورانیہ میں کمی کے لیے حکمت عملی بھی تیار کرنےکا کہا گیا ہے۔

مزیدخبریں