کراچی اور لاہور میں آلودگی کا راج، موسم بھی خشک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم خشک اور مطلع صاف رہے گا۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 28 فیصد ہے، کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔آئندہ روز میں درجہ حرارت30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
دنیا کے آلودہ شہروں میں کراچی کا 17واں نمبر ہے۔ پاکستان کے آلودہ شہروں میں کراچی کا چھٹے نمبر ہے۔ فضا میں آلودگی کے ذرات کی مقدار 157 پرٹیکیولیٹ میٹر ہے۔ شمال مشرقی سمت سے ہوا کی رفتار 10 ناٹیکل مائل ہے ۔
دوسری جانب لاہور نے فضائی آلودگی میں اپنی پہلی پوزیشن نا چھوڑی۔ پاکستان میں آلودگی کے اعتبار سے لاہور پہلے نمبر پر موجود ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موسم خشک اور سرد رہے گا۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ کم سے کم درجہ حرارت7 ،زیادہ سےزیادہ 23ڈگری ریکارڈ ہوا۔ اے کیو آئی کی شرح 181 ریکارڈ ہوا۔
ضرور پڑھیں :ہیلی کاپٹرزاستعمال کرنے کا معاملہ ؛الیکشن کمیشن کا ریکوری کیلئے نیب کو خط
پاکستان میں آلودگی کے اعتبار سے لاہور پہلے نمبر پر آ گیا۔ شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 181ریکارڈ کی گئی۔ کینٹ 276, ،فیز 8 ڈی ایچ اے 276, کینال بنک میں آلودگی کی شرح220ریکارڈ،یو ایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 190ریکارڈ کی گئی۔
خیال رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے اعداد وشمار کے مطابق 151 سے 200 درجے تک کی آلودگی کی شرح مضرِ صحت، 201 سے 300 درجے تک انتہائی مضرِ صحت جبکہ 301 سے زائد شرح خطرناک ترین ہوتی ہے۔