’رسی جل گئی پر بل نہ گیا‘فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن پر ایک بار پھر تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)رسی جل گئی پر بل نہ گیا،فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو ایک بار پھر نشانے پر رکھ لیا ۔کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن منشیوں پر مشتمل ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے لکھا کہ عدالتی احکامات کے بعد بھی عام تاثر ہے کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد کی طرح صوبائی الیکشن بھی نہیں کرائے گا، الیکشن کمیشن منشیوں پر مشتمل ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کے مطابق آئین کے ساتھ یہ کھلواڑملک کو مہنگا پڑے گا، الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے آج اجلاس منعقد کرنا چاہیے تھا۔ بہت ہو گیا، آئین کی بالادستی کیلئے ہماری تحریک بالکل تیار ہے، جیل بھرو سے اس تحریک کا آغاز ہو گا۔
الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے آج اجلاس منعقد کرنا چاہئے تھا،آئین اور عدالتی احکامات کو مذاق نہ بنائیں،عدالت کے واضع احکامات کے بعد بھی عام تاثر ہے کہ چونکہ الیکشن کمیشن منشیوں پر مشتمل ہے اسلام آباد کی طرح صوبائ الیکشن بھی نہیں کرائے گا ۔آئین کے ساتھ یہ کھلواڑملک کو مہنگا پڑے گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 12, 2023
خیال رہےکہ فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے سے متعلق کیس میں گرفتارکیا جا چکا ہے، ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے فواد چوہدری کی مشروط ضمانت منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ اس شرط پر ضمانت منظور کر رہا ہوں کہ فواد چوہدری دوبارہ ایسا بیان نہیں دیں گے، پارلیمنٹیرینز کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔
تاہم رہائی کے فوری بعد اڈیالہ جیل کے باہرکارکنوں سے خطاب میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ عدالت میں بھی کہا ہےکہ جو باتیں کی ہیں اس پر اسٹینڈ کرتا ہوں، ایک لفظ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔