چولستان جیپ ریلی: ریسنگ کار اور شائقین کی گاڑی میں تصادم، 4 زخمی

Feb 12, 2023 | 13:25:PM

(طاہر جوئیہ) صحرائے چولستان میں 18 ویں ڈیزرٹ جیپ ریلی کے مقابلوں کے آخری روز ریس میں شامل گاڑی سے کیری ڈبہ ٹکرا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کیری ڈبے میں سوار 4 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ دل وش اسٹیڈیم سے 2 کلومیٹر دور ریسنگ ٹریک پر پیش آیا، جس میں جیپ ڈرائیور ملک جمال اور نیویگیٹر محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب کے صحرا چولستان میں جیپ ریلی: امریکن سفارتکار دیکھنے پہنچ گئے

بہاولپور میں جاری ڈیزرٹ جیپ ریلی کے پری پیئرڈ کیٹیگری کے مقابلوں کے دوسرے مرحلے میں 37 گاڑیاں ٹریک پر روانہ ہوگئیں۔

کوالیفائنگ راؤنڈ کے فاتح زین محمود سب سے پہلے ٹریک سے روانہ ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر فیصل شادی خیل اور تیسرے نمبر پر صاحبزادہ سلطان کو فلیگ آف کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں