ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ :پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم سے وقت مانگ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پی ڈی ایم کی جانب سے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کی تجویز پر پاکستان پیپلز پارٹی نے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے ضمنی انتخابات کے لیے اپنے نامزد امیدواروں سے مشاورت کی جائےگی۔پیپلزپارٹی کا کہنا ہےکہ نامزد امیدواروں سے مشاورت کے بعد ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینےکا فیصلہ کیا جائےگا۔
ضرور پڑھیں :’رسی جل گئی پر بل نہ گیا‘فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن پر ایک بار پھر تنقید
خیال رہےکہ ایک روز قبل پیپلز پارٹی کی قیادت سے پی ڈی ایم رہنماؤں کی ورچوئل میٹنگ ہوئی تھی جس میں پی ڈی ایم رہنماؤں کی جانب سے پیپلز پارٹی کو ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔