علی ظفر نے پی ایس ایل کا کوئی ترانہ نا گایا ہوتا تو اچھا تھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پی ایس ایل 2023ء کا آفیشل ترانہ ’سب ستارے ہمارے‘ کے ٹائٹل کے ساتھ ہفتے کے روز ریلیز کیا گیا۔ سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کیلئے اس آفیشل ترانے کو پاکستانی گلوکاروں شے گِل، عاصم اظہر اور فارس شفیع نے گایا ہے۔
????Sab Sitaray Humaray????
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 11, 2023
HBL PSL Official Anthem 2023 l Shae Gill, Asim Azhar, & Faris Shafi
Watch full video: https://t.co/0hvFddBORC#SabSitarayHumaray l #HBLPSL8 pic.twitter.com/kTp7YToUeJ
اب ہونا تو یوں چاہیئے تھا کہ اس ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے سنگرز کا نام سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کرتا لیکن ہوا یہ کہ علی ظفر کا نام تیزی سے ٹرینڈ کرنے لگا جس میں کافی لوگوں کو جہاں یہ غلط فہمی ہوئی کہ اس بارآفیشل ترانہ علی ظفرنے گایا ہے وہیں بعض شائقین نےعلی ظفر کا نام سوشل میڈیا پر گردش کرتے دیکھ کر جان لیا کہ یقیناً پی ایس ایل اینتھم ریلیز ہوا ہو گا۔
اب وجہ کچھ بھی بنی ہو لیکن پی ایس ایل ترانے کا نام سنتے ہی علی ظفر کے کےگائے ترانوں کا مقابلہ اس سال کے ترانے سے کیا جانے لگا اور ساتھ ہی میلہ لوٹ لیا، سیٹی بجے گی اوردل سے جان لگا دی سمیت علی ظفر کے گائے ترانے ایک بار پھر شائقین نے شیئر کرنا شروع کر دیے۔
احمد حسیب نامی صارف نے ٹوئیٹ میں لکھا کہ وہ نئے ترانے کی اوسط درجہ بندی کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی پی ایس ایل کے ترانے کو شائقین پسند نہیں کرتے، علی ظفر کے گائے پی ایس ایل کے آفیشل ترانے ریلیز کرنے کا ایک اور موقع سامنےآ جاتا ہے۔ کیا واقعی انھوں نے اس کا معیار اتنا بلند کر دیا ہے۔
I will rate this Anthem just as an average one. Is this another chance to make "Bhai Haazir Hai" happen again? Whenever PSL anthem is unliked by fans, Ali Zafar gets another chance to release an official PSL song, he really sets the standards high! #SabSitarayHumaray #PSLAnthem pic.twitter.com/S6sVUr812F
— Ahmad Haseeb (@iamAhmadhaseeb) February 11, 2023
کئی صارفین کا کہنا تھا کہ صبح صبح ٹوئٹر پر علی ظفر کا نام سر فہرست دیکھ کر ہی انھیں اس بات کا علم ہوا کہ پی ایس ایل نے اپنا آفیشل ترانہ ریلیز کر دیا ہے۔
I didn't know PSL anthem was released until i saw Ali Zafar in trending and the first thing that came to my mind "Anthem release hogaya ha lagta" ????
— ???????? (@thedumbdumbme) February 12, 2023
کئی صارفین نے پی ایس ایل 8 کے نئے ترانے کو بھی سراہا اور کہا کہ دراصل علی ظفر نے ہماری توقعات بڑھا دی ہیں ورنہ ’نیا ترانہ بھی برا نہیں۔‘
The new anthem isn't bad , just Ali Zafar set our standards so high ???? pic.twitter.com/W26jonokNn
— Sumra ???????? (@Binte__Khalid) February 12, 2023
کرکٹ کے شائقین جہاں پی ایس ایل کے ترانوں پر بحث کرتے دکھائی دیے وہیں کئی صارفین نے علی ظفر کا نام ٹرینڈ کرنے پر میمز بھی بنا ڈالیں۔
Psl anthem released
— ???????????????????????? (@_CALLMEMUSHI_) February 12, 2023
Le Ali Zafar ????#PSLAnthem #PSL2023 pic.twitter.com/rsoVqNraE2
مشی نامی صارف نے علی ظفر کی ایک تصویر کو فوٹو شاپ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پتہ نہیں ایسی صورتحال میں میں کیسے خود بخود اگے آ جاتا ہوں۔‘