کنگنا رناوت نے عامر خان کو تنقید کا نشانہ بنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )کنگنا رناوت کا شمار بالی ووڈ کی ان شخصیات میں ہوتا ہے جو بھارتی فلم صنعت میں اپنے بے لاگ تبصروں اور فنکاروں کے خلاف کھل کر بولنے کی وجہ سے مشہور ہیں۔بالی ووڈ کی کوئن کہی جانے والی کنگنا رناوت نے اداکار عامر خان کو بے چارہ کہہ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے چند روز قبل بھارت کی معروف مصنفہ شوبھا ڈے کی سوانح عمری پر کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔تقریب کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ شوبھا ڈے کے کردار پر فلم بنی تو اس کردار کو کون صحیح نبھائے گا، جس پر عامر خان نے پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ کا نام لیا۔
اس موقع پر مصنفہ نے کہا کہ کیا وہ اس حوالے سے کنگنا رناوت کا نام لے سکتی ہیں، جس پر عامر خان نے بھی کنگنا کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔اس حوالے سے جب ویڈیو وائرل ہوئی تو کنگنا رناوت نے عامر خان کو تنقید کا نشانہ بناڈالا ۔
Bechara Aamir Khan … ha ha he tried his best to pretend like he doesn’t know that I am the only three times national award winning actress none of those he mentioned has even one …
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) February 10, 2023
Thank you @DeShobhaa ji I would love to play you ♥️ https://t.co/o0tS6UYLoC
اپنی ٹوئٹ میں کنگنا نے کہا کہ بے چارےعامر خان نے یہ دکھانے کی پوری کوشش کی کہ وہ نہیں جانتے کہ میں واحد اداکارہ ہوں جس نے تین بار نیشنل فلم ایوارڈ جیتا ہے۔ عامر نے ان اعزازات میں سے کسی کا ذکر نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں:گھٹنوں پر بیٹھ کر اظہار محبت کی دلچسپ تاریخی حقیقت
ساتھ ہی کنگنا رناوت نے مصنفہ شوبھا جی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میں آپ کا کردار ضرور ادا کرنا چاہوں گی۔ شکریہ۔