تعلیمی اداروں میں ای روزگار سکیم فعال کریں گے:وزیر اعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری و پرائیویٹ کالجز اورتعلیمی اداروں میں ای روزگار سکیم فعال کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس،اجلاس میں ای روزگار پروگرام سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں پرائیوٹ سیکٹر کوبھی اس پراجیکٹ میں حصہ دار بنانے پر غور کیا گیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیاکہ 60ہزار نوجوان ای روزگار پروگرام کامیابی سے مکمل کرچکے ہیں،ای روزگار پروگرام مکمل کرنے کے بعد بعض نوجوانوں کی آمدن 2لاکھ ڈالر سے زائدرہی ہے۔
اجلاس میں اسماعیل قریشی،اخوت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب،سیکرٹریز سپورٹس،انڈسٹریز،پی اینڈ ڈی اورمتعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں زلزلہ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی