حکومت نے شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت دےدی، رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ حکومت نے ایف آئی اے کو شوکت ترین کو گرفتا رکرنے کی اجازت دے دی۔
کراچی میں پریس کانفرنس میں کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ شوکت ترین کے خلاف انکوائری مکمل ہوگئی، شوکت ترین نے جو کیا اس کی سزا ضرور ملے گی، وزیرداخلہ نے کہاکہ عمران خان اب سیاسی دہشتگرد کی طرح بن گیا ہے،عمران خان کی کوشش ہے ملک عدم استحکام کا شکار ہو۔
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ شیخ رشید کی گرفتاری کے پیچھے اس کی بکواس ہے،عمران خان اپنے دور میں ملک دشمن پالیسیاں چلاتا رہا،عمران خان نے کوشش کی کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے، ان کاکہناتھا کہ عمران خان نے آ ج گھٹیا گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم 18 ماہ کے سیاسی اور اقتصادی بحران کے بعد مستعفی