زلزلہ متاثرین کیلئے رونالڈو کی جرسی 5 کروڑ 72 لاکھ روپے میں فروخت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سٹار فٹبالرلیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو سمیت ترکیہ کے متعدد فٹبالرز نے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے اپنی جرسیاں عطیہ کردیں جس کے بعد رونالڈو کی جرسی دولاکھ 12 ہزار 450 ڈالر (5 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد) میں فروخت ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ترکیہ اور اٹلانٹا کے فٹبالر میرح ڈیمیرل نے ترکیہ میں آنے والے خوفناک زلزلے کے متاثرین کیلئے لیونل میسی سمیت متعدد فٹبالرز سے اپنی ذاتی جرسیاں عطیہ کرنے کی درخواست کی تھی جس کے بعدلیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو ، امباپے، ارلن ہالانڈ،نیمار جے آر اور ایڈن ہیزرڈ کی جرسیاں میری ڈیریمل کی روسٹر پلیئر شرٹس کا حصہ بن گئیں، یہ جرسیاں زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے نیلام کیلئے پیش کی جاچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عدت میں ہی سابق گورنر سندھ سے مبینہ نکاح،صحافی ارشد شریف کی بیوہ نے خاموشی توڑ دی
میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو کی جرسی دولاکھ 12 ہزار 450 ڈالر کی سب سے زیادہ بولی کے ساتھ فروخت کی جاچکی ہے،دوسری جانب یورپی فٹ بال ایسوسی ایشنز یونین کی جانب سے بھی ترکیہ اور شام میں انسانی ہمدردی کی کوششوں کی حمایت کیلئے تقریبا 2 لاکھ 14 ہزار ڈالر کا عطیہ دیا جاچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت دےدی، رانا ثنا اللہ