سراج الحق اور خواجہ سعد رفیق کی ٹوئٹر پر لفظی جنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ،سخت جملوں کا تبادلہ کیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ٹوئٹ پر لکھا کہ چھری آئی ایم ایف کی ہے ، ہاتھ شہباز شریف کا ہے اور گلا غریب عوام کا کٹ رہاہے ، آئی ایم ایف کے حکم پر نئے ٹیکسوں کا نفاذ اور بجلی پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ظلم عظیم ہے ۔ مذمت کے لئے الفاظ نہیں ہیں ۔ عوام اس ظالم ٹولے سے نجات کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
چھری آئی ایم ایف کی ہے، ہاتھ شہبازشریف کا ہے اور گلا غریب عوام کا کٹ رہا ہے۔
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) February 11, 2023
آئی ایم ایف کے حکم پر نئے ٹیکسوں کا نفاذ اور بجلی پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ظلم عظیم ہے۔ مذمت کےلیے الفاظ نہیں ہیں۔ عوام اس ظالم ٹولے سے نجات کےلیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں
امیر جماعت اسلامی کے اس ٹوئٹ پر مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے جواب دیا کہ آپ کو احتراماًکبھی جواب نہیں دیا لیکن افسوس سچ یہی ہے کہ پانامہ کیس میں چھری ریاستی اداروں میں موجود سازشی سہولت کاروں کی تھی ، گلا منتخب جمہوری حکومت آئین انصاف اور قانون کا کٹتا رہا ، آپ استعمال ہوئے ، یہاں جو بھی تباہی آئی آپ اس سے بری الذمہ نہیں ۔اس کے ساتھ سعد رفیق نے معذرت کا ایمو جی بھی شیئر کیا ہے ۔
آپکو احتراماً کبھی جواب نہیں دیا
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 12, 2023
لیکن افسوس سچ یہی ھے کہ
پانامہ کیس میں چھُری ریاستی اداروں میں موجود سازشی سہولت کاروں کی تھی
ھاتھ محترم سراج الحق کاتھا
گلا منتخب جمہوری حکومت آئین انصاف اور قانون کا کٹتارھا
آپ misuse ھوۓ
یہاں جو تباھی بھی آٸ
آپ اس سے بری الذمہ نہیں ????