(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیف سلیکٹر سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر کیلئے ٹیم کے دورازے کھلے ہوئے ہیں البتہ عماد اور شرجیل کی خدمات کے حاصل کرنے پر بھی سوچ رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹرہارون رشید نے کہا کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کیلئے مضبوط سکواڈ تشکیل دینا چاہتے ہیں، اس لیے کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل 8 میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز پر نظر رکھوں۔انہوں نے کہا کہ لیگ میں قومی سلیکٹرز یاسرحمید، محمد سمیع اور میری کافی اہم ذمہ داریاں ہیں، پی ایس ایل اچھے کھلاڑیوں کو سامنے لانے کا بہترین ذریعہ ہے،ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ لیگ میں اچھی سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پاکستان کرکٹ ٹیم میں اپنی جگہ بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: عدت میں ہی سابق گورنر سندھ سے مبینہ نکاح،صحافی ارشد شریف کی بیوہ نے خاموشی توڑ دی
چیف سیکٹر نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان کے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف مقابلے بھی قومی ٹیم کی بہتری کا سبب بنیں گے، 25 سے 30 کھلاڑیوں کا قومی پول بنانا چاہتے ہیں تاکہ ٹیم کے ساتھ ساتھ بینچ بھی مضبوط ہو۔کامران اکمل کے حوالے سے کیے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں نجی ٹی وی چینل سے معاہدہ کی وجہ سے عہدے سے مستعفی ہوئے، انہوں نے مشاورت کے بعد دستبرداری کا فیصلہ کیا، پی ایس ایل کے اختتام پر دوبارہ بات کرنے کا سوچیں گے۔ہارون رشید نے کہا کہ بلاشبہ فاسٹ بولر محمد عامر بہت باصلاحیت ہیں لیکن گیند اب ہمارے کورٹ میں نہیں، وہ پرفارم کریں اور پلئینگ الیون کا حصہ بنیں، عماد وسیم اور شرجیل خان کی خدمات کے حاصل کرنے پر بھی سوچ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت دےدی، رانا ثنا اللہ