میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی ) پاکستان میں عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد امن دشمن عناصر نے پاکستانیوں کی زندگی متاثر کرنے کیلئے بے پناہ حربے استعمال کیے ، کبھی بلوچستان میں خود کش حملے تو کبھی سیاستدانوں کو زندگی کے تھریٹس ، اب کی بار پنجاب کے شہر میانوالی پر حملہ کیا گیا جسے پولیس جوانوں نے ناکام بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق رات گئے قبول خان چیک پوسٹ میانوالی پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ،ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ 12سے13دہشت گردوں نے بین الصوبائی سرحدی چوکیوں پر حملہ کیا، دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کی، بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد پسپا ہوکر فرار ہوگئے، چیک پوسٹ پر تعینات پولیس جوانوں نے بہترین حکمت عملی جدید ٹیکنالوجی سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا یا۔
ترجمان پنجاب پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی اور فائرنگ سے دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہو گئے، ڈی پی او میانوالی موقع پر موجود، دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ سرحدی پولیس چک پوسٹ پر پنجاب پولیس کے جوان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن سولجرز ہیں، پنجاب پولیس نے ہمیشہ قیمتی جانیں قربان کرکے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ہے، پنجاب پولیس سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے، دہشت گردوں کو ان کے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔