جہیز کے مطالبے پر شادی سے انکار، دلہا اور دلہن تقریب سے بھاگ نکلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر دولہا اور دلہن کے گھر والوں کی جانب سے شادی منسوخ کرنے پر دلہا اور دلہن تقریب چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بنارس شہر میں پیش آیا جہاں تقریب کے دوران دولہے والوں نے دلہن والوں سے جہیز کا مطالبہ کیا اور کچھ باتیں بتائیں۔
دلہن والوں نے جہیز کا مطالبہ پورا کرنے سے انکار کیا تو لڑکے والوں نے شادی سے انکار کر دیا، تاہم ایک دوسرے سے پیار کرنے والے دلہا اور دلہن نے خاندان کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا اور تقریب سے بھاگ گئے۔
اس سے قبل بھی بھارت ہی میں دولہے کے جہیز کے مطالبے پر دلہن نے شادی سے انکار کرتے ہوئے بارات کو واپس بھیج دیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:قطر نے سزائے موت پانے والے ہندوستانی فوج کے 8 افسروں کو رہا کر دیا
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہماچل پردیش کے میونسپلٹی ہمی پور سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی شادی گیلور کے ایک لڑکے سے طے ہوئی تھی، تاہم جب دلہا بارات لے کر شادی کے لیے پہنچا تو اس نے اپنے سسرال والوں سے گاڑی ، نقدی اور دیگر چیزوں کا مطالبہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جب دلہن کو اس معاملے کا علم ہوا تو اس نے فوراً شادی سے انکار کر دیا اور بارات کو واپس بھیج دیا۔