(24 نیوز ) سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اہم وقت میں طویل ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے بعد جب تمام سیاسی پارٹیاں جوڑ توڑ کی سیاست میں مصروف ہیں ایسے میں امریکی سفیر نے بلاول بھٹو سے طویل ملاقات کی ہے، سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات کم و بیش ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی، ملاقات میں عام انتخابات اور نئی حکومت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ، سفارتی اور پیپلزپارٹی کے ذرائع نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات کم و بیش ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں بلاول بھٹو نے امریکی سفیر کو پاکستان میں حالیہ ہونے والے عام انتخابات اور اس کے بعد نئی حکومت کے حوالے سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں :خواتین کی تعلیم سمیت مختلف امور پر پابندیاں، افغانستان دنیا کا واحد ملک بن گیا