تیز ہوائیں، گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Feb 12, 2024 | 10:24:AM

(اقصی سجاد)  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ جنوب مغربی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

فروری کا مہینہ آتے ہی لاہوری سورج کی آمد کے باعث کھل کھلا اُٹھے۔ سورج کی کرنوں کے ساتھ سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے اس ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 10 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 85فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر میں ہوائیں 2 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ 

شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کی مجموئی شرح 226 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈی ایچ اے فیز 8 کی شرح430 ریکارڈ، شاہراہ قائداعظم میں 406 کی شرح ریکارڈ،خانہ سلیم فرہنگ میں آلودگی کی شرح 361ریکارڈ کی گئی ہے۔

شہریوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

مزید پڑھیں:  پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈبلوم کی بلاول بھٹوسےملاقات

دوسری جانب بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی آبر الود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

پسنی،جیوانی،تربت،گوادر،لسبیلہ،آوران،اورماڑہ،پنجگور ودیگرعلاقوں میں بارش کی پیشگوئی ہے۔ اس دوران کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔

شمال مشرقی پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں