پی پی 169لاہور : لیگی رہنما کی کامیابی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

Feb 12, 2024 | 10:46:AM

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ پی پی 169  لاہور  کے نتائج کے خلاف درخواست کی سماعت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے آزاد امیدوار میاں محمود الرشید کی درخواست پر سماعت کی۔ دائر کی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ 

 آزاد امیدوار میاں محمود الرشید نے لیگی امیدوار خالد کھوکھر کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  این اے 130؛ میاں نواز شریف کی کامیابی کیخلاف درخواست واپس

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ خالد کھوکھر فارم 45 کے مطابق ہار چکے تھے، خالد کھوکھر نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دلوایا، ریٹرننگ افسر نے مبینہ طور پر خالد کھوکھر کو فاتح قرار دیا، فارم 45 کے نتائج ہمارے پاس موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ن لیگی رہنما ملک خالد پرویز کھوکھر 58ہزار010 ووٹ کے کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار میاں محمود الرشید 62 ہزار 805 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

مزیدخبریں