پی پی 168؛فیصل ایوب کھوکھر کی کامیابی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 168 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما فیصل ایوب کھوکھر کی کامیابی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت یا ناقابل سماعت ہونے کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 168 لاہور سے فیصل ایوب کھوکھر کی کامیابی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا ہے ،جسٹس علی باقر نجفی نے آزاد امیدوار ملک ندیم عباس کی درخواست پر سماعت کی۔
واضح رہے کہ لیگی رہنما کو الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں فیصل ایوب کھوکھر کو 32 ہزار 727 ووٹوں کیساتھ کامیاب قرار دیا گیا تھا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ملک ندیم عباس 27 ہزار 577 ووٹوں کیساتھ پیچھے رہ گئے تھے، پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے لیگی رہنما کی کامیابی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دی گئی تھی جس کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :این اے 130؛ میاں نواز شرف کی کامیابی کیخلاف درخواست واپس