مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو حکومت سازی میں مشاورت پر انکار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ساجد بلوچ )سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے حکومت سازی سے متعلق مشاورت میں شرکت کی دعوت دی گئی جس پر جے یو آئی سربراہ نے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا ہے، اس رابطے میں میاں نواز شریف نے پی ڈی ایم سربراہ کو آئندہ حکومت سازی کیلئے مشاوت میں شرکت کی دعوت دی گئی ، لیگی رہنما نے مولانا فضل الرحمان کو لاہور آنے کیلئے خصوصی طیارہ بھیجنے کی پیشکش کی لیکن مولانا نے انتہائی نرمی کے ساتھ مشاورت میں شرکت سے معذرت کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: پی پی 169لاہور : لیگی رہنما کی کامیابی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ