(حسن علی) قومی اسمبلی اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن)کیساتھ اتحاد سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی آج غور کرے گی لیکن اس سے قبل ہی اہم رہنماؤں نے قیادت کو اپنی راہ سے آگاہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی میں دو رائے پائی جا رہی ہیں ، سینئر رہنماؤں کی تجویز ہے کہ بلاول بھٹو وزیراعظم ہوں تو ن لیگ کے ساتھ چلا جاسکتا ہے،اس سے کم عہدے پر ن لیگ کے ساتھ بات نہیں بڑھ سکتی جبکہ متعدد سینئر رہنماوں نے ن لیگ سے اتحاد سے گریز کا مشورہ دیا ہے،
دوسری تجویز سامنے آئی ہے کہ ن لیگ کے ساتھ حکومت کرنے سے بہتر ہے اپوزیشن میں بیٹھا جائے،ن لیگ کے ساتھ چلنے سے ووٹ بنک متاثر ہونے کا خدشہ ہے
،سی ای سی اجلاس میں حتمی فیصلہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 118: حمزہ شہباز کی کامیابی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ